۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آئی ایس او

حوزہ/ عارف الجانی نے کہا کہ یومِ علی ع کے جلوس عزاء کو حکومت کی عائد کردہ احتیاطی تدابیر پہ عمل کرتے ہوئے برآمد کیا گیا مگر ملک کے بعض شہروں میں عزادارانِ امام علی علیہ السلام کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں حکومت کا یہ دہرا رویہ قابل مذمت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یومِ علی ع کے جلوس عزاء کو حکومت کی عائد کردہ احتیاطی تدابیر پہ عمل کرتے ہوئے برآمد کیا گیا مگر ملک کے بعض شہروں میں عزادارانِ امام علی علیہ السلام کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں ہیں حکومت کا یہ دہرا رویہ قابل مذمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین الجانی نے میڈیا کے نمائندوں سے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اجتماعات پہ پابندی لگائی گئی تھی عزاداری پر نہیں ہم نے حکومت سے اس وباء کے آغاز سے ہی ہر ممکن تعاون کیا عزاداری ہماری شہہ رگِ حیات ہے اس پہ کسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں ہے ۔عزادارانِ امام علی علیہ السلام نے حکومت کی عائد کردہ احتیاطی تدابیر پہ عمل کرتے ہوئے جلوس و مجالس کا انعقاد کیا لیکن سندھ میں مومنین کو گرفتار کیا گیا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی ایس او پاکستان لاڑکانہ ڈویژن کے صدر سمیت تمام مومنین کو فی الفور رہا کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا  عزاداری ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت میں کی جاتی ہے۔ جو تمام مظلوم انسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کو ظاہر کرتی ہے اور رہتی دنیا تک یہ عزاداری قائم و دائم رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .